’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے شاٹس تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو 45 سکینڈز کی ہے جس میں مجموعی طور پر 23 شاٹس شامل کیے گئے لیکن حیران کن طور پر 11 شاٹس جے شاہ کے تھے جسے دیکھ کر صارفین نے آئی سی سی اور جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پرومو تھا یا جے شاہ کا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ جنوبی افرقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی لیکن آئی سی سی کے چیئرمین دکھاوے کے لیے حقیقی مین آف دی میچ ہیں۔

وویک گپتا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ جے شاہ جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں، کیونکہ ویڈیو میں وہی نظر آ رہے ہیں۔

سید فدا حسین نے لکھا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کونسل ہے۔

راشد لطیف نے طنزاً لکھا کہ یہ جے شاہ کی ایک نایاب اور متاثر کن ویڈیو ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوا اور جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہراکر طویل عرصے بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں باووما کے 5، مارکرم کے 2، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ربادا کی صرف ایک جھلک موجود تھی جبکہ جے شاہ کو 11 بار دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟