ایران اسرائیل کشیدگی: ایران کا اسرائیلی ایئربیسز پر حملہ، تل ابیب میں دفاعی نظام فعال

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ منگل کے روز ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین حملوں میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل میں موجود فوجی ایئربیسز کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ تل ابیب کی فضاؤں میں ایرانی میزائل نظر آنے پر دفاعی نظام فعال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہوچکا ہے، انہوں نے ایران سے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا تاہم امریکا اس جنگ میں اسرائیل کے ہمراہ شامل ہوگا یا پھر جنگ بندی کی کوشش کرے گا، اس حوالے سے تاحال انہوں نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

منگل کے روز تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بننے والا مقام

دوسری جانب اسرائیل نے منگل کی رات ایران کی 12 میزائل سائٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے چہارمحل کے علاقے میں اسرائیلی جے-35 طیارہ گرادیا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جانتے ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں مگر فی الحال انہیں مارنا نہیں چاہتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں 3 ایرانی شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے ایران کے خاتمہ الانبیا ہیڈکوارٹرز کے نئے کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانس اور روس کا ردعمل

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ایران میں فوجی طاقت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی افراتفری کا باعث بنے گی۔

دوسری طرف روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بیان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی قرار دے کر مغربی قوتوں پر کشیدگی کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسرائیل کا ایران کی فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں موجود فوردو ایٹمی تنصیب کو تباہ کرنے تک جنگ جاری رکھے گا۔

فوردو ایران کی سب سے مضبوط جوہری تنصیب ہے جو زمین سے 90 فٹ گہرائی میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں یورینیم افزودگی کی سہولت موجود ہے اور حالیہ اسرائیلی حملوں جہاں ایران کی دوسری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں فوردو ابھی تک سلامت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس زیرِ زمین تنصیب کو تباہ کرنے کے خصوصی ہتھیار اسرائیل کے پاس نہیں ہیں اور اسےاس سلسلے میں امریکا سے مدد لینی پڑے گی۔

فوردو ایٹمی تنصیب کی فضائی تصویر

ایران کا تل ابیب پر میزائل حملہ

اس سے قبل منگل کی شام کو ایران کی جانب سے تل ابیب کی جانب میزائل داغے گئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے بعد کیے گئے۔ ایران نے ایک ساتھ 10 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے متعدد کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

حملوں کے بعد تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں میں ایئر سائرن بجنے لگے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے بعد ازاں اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور شہری پناہ گاہوں سے باہر آ سکتے ہیں۔

یہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک ایران کا اسرائیل پر دسواں حملہ تھا۔

موساد کے آپریشن سینٹر پر براہِ راست حملہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں موجود اسرائیلی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ’موساد‘ کے ایک آپریشنل مرکز کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے، جہاں حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اسرائیلی حکومت نے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز میں آگ، حساس تنصیبات کو نقصان

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور حساس عمارات میں آگ لگنے کے مناظر دیکھے گئے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے فوری طور پر حرکت میں آگئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کے ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے بیشتر کو جدید ’آئرن ڈوم‘ دفاعی نظام نے راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ تاہم کچھ میزائلوں کے گرنے سے نقصان ہوا ہے، اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکی دے دی ہے۔

جانتے ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں مگر فی الحال انہیں مارنا نہیں چاہتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دینے چاہییں۔ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا۔ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔

نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق

اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نطنز کو پہنچنے والے نقصانات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

منگل کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد تہران میں امدادی سرگرمیوں کا عکس

اسرائیلی وزیر دفاع کی خامنہ ای کو ’صدام جیسے انجام‘ کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سخت الفاظ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حملے جاری رکھے تو انہیں بھی صدام حسین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی قیادت اسرائیلی شہریوں پر حملوں سے باز رہے ورنہ عبرتناک انجام کے لیے تیار رہے۔

’یہ صرف ایران اسرائیل تنازع نہیں رہا‘، اردن کے بادشاہ کا انتباہ

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے یورپی پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ کشیدگی مشرق وسطیٰ سے نکل کر عالمی خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ جنگ کہاں رکے گی، مگر یہ پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے۔

ایران مکمل ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ کا سخت مؤقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امن مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ایران سے کوئی رابطہ نہیں کیا، انہیں وہ معاہدہ قبول کرنا چاہیے تھا جو میز پر پہلے سے موجود تھا۔

نئے اور وسیع حملے جاری رہیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ

ایرانی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے اسرائیل میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور مستقبل قریب میں یہ حملے مزید شدت اختیار کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ ایک نیا محاذ کھولا جا چکا ہے۔

چین کی امریکا پر شدید تنقید: ’جلتی پر تیل ڈالنے کا عمل بند کیا جائے‘

چینی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حالات کو بگاڑنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ بیجنگ نے تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل پر ’میزائلوں کی بارش‘، کئی علاقوں میں دھماکے

پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل کے کئی شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجے، جبکہ تل ابیب، یروشلم اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں کو ’میزائلوں کی بارش‘ قرار دیا۔ تل ابیب میں کچھ مقامات پر میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے نقصان ہوا ہے۔

بھارتی طلبہ کا انخلا، شہریوں کو بھی تہران چھوڑنے کی ہدایت

بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران میں مقیم بھارتی طلبہ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر بھارتی شہریوں کو بھی جلد از جلد شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کئی افراد کو ایران آرمینیا بارڈر کے ذریعے نکالا گیا۔

اسرائیل کا ایران کے اہم فوجی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ختم الانبیا کے سینٹرل ہیڈ کورارٹر کے سربراہ علی شادمانی کوشہید کردیا ہے۔ علی شادمانی چند روز قبل شہید کیے گئے جنرل غلام علی راشد کے جانشین تھے۔ ایران نے فی الحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی حملے کے باوجود نشریات جاری رکھنے والی نیوز اینکر سحر امامی کون ہیں؟

’اسرائیلی حملوں میں ایران کے 20 جرنیل مارے جا چکے‘

اسرائیلی حملوں میں اب تک قریباً 20 ایرانی اعلیٰ فوجی افسران مارے جا چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کئی افسران کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ عام شہری بھی ان حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی