کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف

پیر 23 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ہر 10 میں سے 8 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ دعویٰ چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ وو زیون یو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو کی ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی حالیہ لہر کے دوران چین کی 80 فیصد آبادی کو اس بیماری کا سامنا ہوچکا ہے۔

ان کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر تعطیلات کے دوران کووڈ 19 پھیلنے کے خدشات سامنے آرہے ہیں۔

وو زیون یو نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ پہلے ہی ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں بہت زیادہ افراد اس بیماری کا سامنا کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر کووڈ 19 کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چین بھر میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ ہوئیں، ان اموات میں گھروں پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش لگ گیا ہے جس کیلئے ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ چین میں کووڈ 19 کی لہرعروج پر ہے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران اسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار