اسرائیل کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر امریکی فوج کا اہم عہدیدار عہدے سے فارغ

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نیتن میکورمیک جو کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے جے-5 پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے لیفٹننٹ اور مصر کے شعبہ کے سربراہ تھے، کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف پوسٹ کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ میکورمیک نے اپنے ٹویٹس میں اسرائیل کو ’موت کا کلٹ‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا امریکا اسرائیل کا پراکسی ہے اور ہمیں اس کا احساس نہیں ہورہا ہے؟ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ میکورمیک کے تبصرے محکمہ یا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی طرف سے نہیں ہیں، اور انہوں نے اپنا نیم گمنام اکاؤنٹ بھی حذف کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا

سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ میکورمیک کو ہٹانا سوشل میڈیا کے ضوابط کی پاسداری میں کیا گیا ہے اور اس معاملے کو مزید کارروائی کے لیے فوج کے دیگر شعبوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میکورمیک کی پوسٹس میں اسرائیل کے خلاف الزامات اور امریکا کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں معلومات شامل تھیں، جن سے حساس معلومات کے لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تنازع کھڑا ہوا تو تمام امریکی فوجی اڈے تباہ کردیں گے، ایران نے خبردار کردیا

محکمہ دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کے اتحاد اور شراکت داری کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے اور واضح کیا ہے کہ میکورمیک کے خیالات سرکاری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل