جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ فریقین کے مابین عالمی و علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی استحکام کے امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ

بات چیت کے دوران تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدات بشمول حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے اور کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں برآمدی کنٹرول، نئی ٹیکنالوجیز، اور ان کے عالمی امن و سلامتی پر اثرات و مضمرات پر بھی غور کیا گیا۔

تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کو پاکستان اور یورپی یونین کے مابین وسیع تر تعاون کے اہم حصے کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ فریقین نے ان مذاکرات کو جوہری عدم افزودگی، تخفیفِ اسلحہ، سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے پر امریکا برطانیہ کا مکمل اتفاق

مذاکرات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا اگلا دور 2026 میں برسلز میں ہوگا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے تخفیفِ اسلحہ و بین الاقوامی سکیورٹی طاہر اندرا بی نے کی، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی قیادت خصوصی نمائندہ برائے جوہری عدم افزودگی، تخفیفِ اسلحہ و بین الاقوامی سکیورٹی سٹیفن کلیمنٹ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

دنیا کی سب سے طاقتور خاتون کا اعزاز ایک مرد کو کیسے مل گیا؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا