’جنگ کبھی جمہوریت، انسانی حقوق یا آزادی نہیں لاتی‘ ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی اسرائیل کی مذمت

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی یا جمہوریت کی طرف نہیں، تباہی کی طرف قدم قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مختصر بیان میں نرگس محمدی نے کہا کہ جو بات مجھے یقینی طور پر معلوم ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کبھی جمہوریت، انسانی حقوق یا آزادی نہیں لاتی۔

نوبل امن انعام حاصل کرنے والی نرگس محمدی نے ناروے کے اخبار کلاسے کمپن (Klassekampen) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی تنقید کا مرکزی نکتہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور امریکی پالیسیوں کو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ہمیں جہنم کی طرف لے جا رہے ہیں، اور ہمیں آزادی کا جھوٹا وعدہ دے رہے ہیں۔ انہیں یقین نہیں کہ امریکی بم ایرانی عوام کو آزادی دلا سکتے ہیں۔

نرگس محمدی نہ صرف ایرانی حکومت کی ناقد رہی ہیں بلکہ خواتین کے حقوق کی نمایاں آواز کے طور پر کئی بار جیل بھی کاٹ چکی ہیں۔ وہ ایران میں جبر و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہد کے باعث عالمی سطح پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔

ان کا حالیہ بیان ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتے تناؤ کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ ایران میں سیاسی و سماجی حلقوں میں اس جنگی صورتحال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟