مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی کی فراہمی معطل، نیشنل گرڈ سےمنسلک کردیا گیا

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی منظوری دے دی

بلوچستان کا مکران ڈویژن، جس میں گوادر، کیچ (تربت)، پنجگور، پسنی، اورماڑہ اور ہوشاب جیسے اضلاع شامل ہیں، ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی پر انحصار کررہے تھے، ایران سے تقریباً 200 میگاواٹ بجلی ان علاقوں کو فراہم کی جاتی تھی، جو اکثر سرحد پار فنی خرابی یا دیگر وجوہات کی بنا پر متاثر ہوتی رہی ہے۔

پیر کے روز دوپہر 12 بجے ایران سے بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہو گئی، جس کے باعث مکران کے تمام اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے گوادر بجلی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے ان علاقوں کو فوری طور پر نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔ اس عمل کے تحت گوادر، پنجگور، تربت، پسنی، ہوشاب اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی گئی۔

ترجمان کیسکو نے بتایا کہ ایران سے بجلی کی بحالی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے جاری ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی سرحد پار سے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز، 35 افراد کے خلاف مقدمات درج

یاد رہے کہ بلوچستان کا ساحلی علاقہ ماضی میں انفراسٹرکچر کی کمی اور نیشنل گرڈ سے عدم ربط کے باعث بجلی کی شدید قلت کا شکار رہا ہے۔ ایران کے ساتھ بجلی کی درآمدی معاہدے کے تحت مکران کو نسبتاً بہتر فراہمی حاصل ہوئی، لیکن بارہا یہ نظام غیر یقینی حالات کا شکار رہا۔

حکومت کی جانب سے مکران کو قومی گرڈ سے مستقل طور پر جوڑنے کے منصوبے کئی سال سے زیر غور تھے اور حالیہ پیش رفت اس جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘