لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے عالمی امن، استحکام اور سیکیورٹی کی اہمیت پر پاکستان کے واضح مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی مسلسل وابستگی کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین میری ٹائم شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ

مشیر قومی سلامتی نے چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کیں جن میں دونوں ممالک نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے پاکستان کے وژن پر زور دیتے ہوئے خطے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری