پاکستان میں ترکیہ سفارتخانہ میں صدارتی الیکشن پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان میں ووٹنگ کا عمل ترکیہ کی جانب سے پہلی بار ہو رہا ہے، اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں بھی ترکیہ کونسل خانوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمند پاچاجی نے اپنا ووٹ ڈال دیا، جب کہ ترکیہ سفارتخانہ کے عملے نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔
ترکیہ میں صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہونے جا رہے ہیں جس کے تحت پاکستان میں ترکیہ کے اوور سیز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت ترکیہ کے 5 سو سے زائد ووٹرز موجود ہیں۔