صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور چین نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے ایک اضافی سمجھوتہ پر اتفاق کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت میں طے پایا تھا جہاں دونوں ممالک نے تجارتی جنگ بندی کے لیے اتفاق کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے؛ امریکا اور چین میں تجارتی تنازع پر پیشرفت، عبوری معاہدہ طے پا گیا
امریکی عہدیدار کے مطابق یہ سمجھوتہ امریکی نایاب دھاتوں کی ترسیل کو تیز کرنے کے طریقہ کار پر ہے۔
واضح رہے کہ جنیوا معاہدے کے تحت امریکا نے چین پر ٹیرف میں اضافے کو 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا تھا تاکہ ایک وسیع تر تجارتی معاہدہ کیا جا سکے۔
بعد میں لندن میں ہونے والی بات چیت نے تجارتی مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک وضع کیا، اب تازہ معاہدے نے اس فریم ورک کو رسمی شکل دی ہے۔