آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں رہے گی گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اتوار کے روز پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کراچی سرجانی ٹاؤن میں 36 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: پری مون سون نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، جیکب آباد اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سوموار کے روز مری، گلیات، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، پشاور، ایبٹ آباد، سوات اور مانسہرہ سمیت متعدد مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت