ژوب میں شدید بارشیں: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید بارشوں کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

خطرے کے پیش نظر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو ڈی آئی خان شاہراہ پر سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری بھیجی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے 7 اضلاع میں موسلا دھار بارشوں نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے۔ بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

بلوچستان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 7 اضلاع کیچ، پنجگور، واشک، خضدار، مستونگ، سوراب اور لسبیلہ میں بارشیں ہوئیں، کئی علاقوں میں جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربت میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم شہر میں اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ کیچ میں بارشوں سے پھسلن کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور کئی کچے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بیلہ میں مائی پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جھلس گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورت حال کے باوجود تمام شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ تمام اضلاع میں پی ڈی ایم اے، لیویز، ایف سی اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی