معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت ان کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔
اب ٹک ٹاکر کی پولیس کی حراست میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ڈالا کلچر اور اسلحہ دکھایا تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا اور وہ بہت پریشان ہوئے جس کی میں معافی چاہتا ہوں۔
میرے والد کی توبہ میرے خاندان کی توبہ جو اب ڈالہ اور اسلحہ کلچر کو پرموٹ کرو۔
معروف فراڈئیے اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی پولیس حراست میں ویڈیو سامنے آگئی pic.twitter.com/95QJyxNNZW— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 2, 2025
کاشف ضمیر نے مزید کہا کہ میرے والد اور میرے خاندان کی توبہ۔ میں آئندہ کسی ڈالا کلچر یا اسلحے کی نمائش کو پروموٹ نہیں کروں گا۔ میں اس کی معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ کاشف ضمیر کئی بار دھوکہ دہی اور جعل سازی سمیت مختلف قانونی مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کیا تھا۔