کے پاپ کا روشن ستارہ بجھ گیا، شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں چل بسے

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے معروف کے پاپ گلوکار شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 7 اپریل 2002 کو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی موسیقی کے میدان میں قدم رکھا۔ شم جے ہیون کو شہرت 2020 میں ملی جب انہوں نے کے پاپ بوائے بینڈ F. ABLE کے رکن کے طور پر باضابطہ ڈیبیو کیا۔

شم جے ہیون گروپ کے سب سے کم عمر رکن (Maknae) اور مرکزی گلوکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنی پرکشش آواز، چمکتی مسکراہٹ اور سادہ مزاجی کے باعث وہ جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

گزشتہ برسوں میں F. ABLE کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں اور گروپ کے کئی اراکین نے علیحدگی اختیار کرکے نیا گروپ تشکیل دیا، جس کے بعد شم جے ہیون نے شوبز سے وقتی کنارہ کشی اختیار کرلی۔ تاہم، مداحوں کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ خاموشی سے ایک مہلک بیماری، خون کے سرطان (لیوکیمیا)، سے لڑ رہے ہیں۔ بیماری کا انکشاف ان کے انتقال کے بعد سامنے آیا، جس نے ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔

مزید پڑھیں: گلوکار اسد عباس بیماری کے خلاف طویل جنگ ہارگئے

ان کے قریبی ساتھی اور سابق گروپ ممبر لی ہو جون نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو وقت ساتھ گزارا، وہ ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔ میں دعا گو ہوں کہ اب تم ہر دکھ، بیماری اور پریشانی سے آزاد ہو۔ ان کے انتقال پر جنوبی کوریا میں کے پاپ کمیونٹی اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شم جے ہیون کے اہلِخانہ کی جانب سے آخری رسومات یا یادگاری تقریب کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کی مختصر لیکن روشن فنی زندگی اور نجی بیماری کے خلاف خاموش جدوجہد نے انہیں ایک یادگار فنکار بنا دیا، جنہیں ان کے مداح طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟