وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی، 2، 3 لاکھ زیادہ کرلیتے۔ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
وزیر دفاع نے نجی ٹی وی چینل ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اچھی تنخواہ ہونی چاہیے مگر شاہانہ نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر دی۔ اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی۔
یہ بھی پڑھیے اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے
انہوں نے کہا کہ گھر مفت، گاڑیاں مفت، بجلی مفت، ہر چیز مفت۔ آپ اپنی تنخواہ ایم این اے سے 2، 3 لاکھ روپے زیادہ کر لیتے۔۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ اِس نے بڑھا دی، اُس نے بڑھا دی حالانکہ خود قومی اسمبلی سے سمری بھیجی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں اور ہم سے امیدیں رکھتے ہیں، لوگوں کو بتائیں کہ آپ نے اپنی تنخواہ مناسب کی ہے۔














