معروف پاکستانی فلم اسٹار میرا کا دعویٰ ہے کہ ان کی نئی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے۔
اداکارہ میرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ شکریہ کہ آپ نے میری وہ اسکرپٹ پڑھی جو میں نے نظر نہ آنے والی سیاہی سے لکھی تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کیپٹن نوید اور امریٹس کا اپنی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ لو اسپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
میرا کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا مشورہ دیا گیا جبکہ چند صارفین نے کہا کہ آپ سلمان خان سے شادی کر لیں۔ جبکہ کئی صارفین اداکارہ میرا کی اس مبہم پوسٹ سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے اور پوچھتے نظر آئے کہ آخر آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔