وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ غذائی تحفظ  کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، درآمدی عمل کا فوری آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی منڈی میں چینی کی طلب و رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار

ترجمان وزارت غذائی تحفظ کے مطابق، چینی کی درآمد کا موجودہ طریقہ کار ماضی کی حکومتوں سے بالکل مختلف اور ایک بہتر حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

’ماضی میں اکثر اوقات مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر سبسڈی کا بوجھ ڈالا جاتا رہا، جبکہ موجودہ حکومت نے وافر دستیابی کے وقت چینی برآمد کی اور اب ضرورت کے تحت اس کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔‘

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش

ترجمان وزارت غذائی تحفظ کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد اور معیشت کے استحکام کے لیے ضروری تھا تاکہ چینی کی قیمتیں قابو میں رہیں اور صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں