اکاؤنٹ میں 24 سال کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفیٰ دیکر غائب

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے جنوبی ملک چلی میں نجی کمپنی نے غلطی سے ملازم کے اکاونٹ میں 24 سال کی تنخواہ ٹرانسفر کر دی، جس کے بعد ملازم نوکری سے استعفی دے کر غائب ہو گیا۔

کولڈ کٹس بنانے والی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز نے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کی بجائے 286 ماہ کی تنخواہ یعنی 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل کر دی، جو پاکستانی روپے میں 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں ملازم کو اس غلطی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا اس نے وعدہ بھی کیا لیکن پھراستعفی دے کر فرار ہو گیا۔

تاہم اس غلطی کے بعد کمپنی کی ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی مینجر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کر گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp