رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے رواں سال یوم آزادی کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر غور و خوض کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ اس سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے تھیم کے تحت منایا جائے گا، جس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp