اداکارہ و ہدایت کار دانش نواز کی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جو دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دانش نواز نے رات کے وقت سیاہ چشمہ لگا رکھا تھا جبکہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ کھڑے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس تصویر کو مختلف سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے شیئر کیا گیا جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی ہے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ یہ اسنیپ چیٹ کا فلٹر ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان پاکستانی اداکار دانش نواز کے مداح لگ رہے ہیں۔ رابعہ نامی صارف کہتی ہیں کہ آپ ساحر لودھی کے ساتھ تصویر لے لیتے ویسے ہی شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اتنی محنت کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ یقینی طور پر اے آئی سے ہی تیار کی گئی تصویر ہے کیونکہ شاہ رخ خان اب اتنے نوجوان نظر نہیں آتے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار ایسے پوز بھی نہیں بناتے۔












