معروف کاروباری شخصیت یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سینٹورس مال کے مالک سردار یاسر الیاس خان کو کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات کردیا۔

سردار یاسر الیاس خان کی کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔ سردار یاسر الیاس فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ سردار یاسر الیاس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھائی ہیں، جنہوں نے کچھ روز قبل ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سردار یاسر الیاس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ عام الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے ایسے اقدامات پری پول رگنگ کے مترادف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp