ملک کی ویٹرن صحافی زبیدہ مصطفیٰ نہیں رہیں

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی زبیدہ  مصطفیٰ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم رپورٹرز

ڈان اخبار سے دہائیوں تک وابستہ رہنے والی زبیدہ مصطفیٰ سیکڑوں صحافیوں کی استاد تھیں۔ انہوں نے تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بھی بیحد کام کیا۔

زبیدہ مصطفیٰ نے  صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹنگ بھی کی اور بچوں کے مسائل، صحت  اور غربت کے خاتمے  پر بھی لاتعداد کالم تحریر کیے۔ ان کی مختلف موضوعات  پر 8 کتابیں بھی آچکی ہیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیے۔

زبیدہ مصطفیٰ (بائیں) اور ہیرالڈ و نیوز لائن کی سابق ایڈیٹر رضیہ بھٹی مرحومہ کی بنکاک میں کھینچی گئی یادگار تصویر۔

زبیدہ مصطفیٰ چند ماہ سے علیل تھیں۔ وہ تقریباً 50 برس شعبہ صحافت سے وابستہ رہیں۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں خواتین صحافیوں پر ڈیجیٹل حملے، ایک خاموش محاذ کی کہانی

دریں اثنا کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل اور باڈی اراکین نے اپنے بیان میں کلب کی ویٹرن رکن زبیدہ مصطفی کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp