چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹی ڈاپ کیس کے 9 مزید مقدمات سے بری

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے بدھ کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈاپ) میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات میں بری کردیا، یہ فیصلہ گیلانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر سنایا گیا۔

عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر ان 9 مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے خاطر خواہ شواہد پیش نہیں کیے گئے، جس کے بعد انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیلانی اس سے قبل اسی مقدمے سے جڑے 3 دیگر کیسز میں بھی بری ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے نے ٹی ڈاپ میگا کرپشن کیس کے سلسلے میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کیے تھے، ان کیسز کی تحقیقات 2009 میں شروع ہوئی تھیں، جبکہ مقدمات کا باقاعدہ اندراج 2013 میں کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن کے 3 کیسز میں بری

ان مقدمات میں الزام تھا کہ بوگس کمپنیوں کے ذریعے فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، جس میں یوسف رضا گیلانی سمیت متعدد افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف 2013-14 میں 26 مقدمات قائم کیے گئے جن میں تمام الزامات کی نوعیت ایک جیسی تھی۔

فاروق ایچ نائیک کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے 50 لاکھ روپے وصول کیے، وہ بھی براہ راست نہیں بلکہ زبیر نامی شخص کے ذریعے، لیکن نہ کسی گواہ نے یہ کہا کہ پیسہ گیلانی نے لیا اور نہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں، شمولیت کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، یوسف رضا گیلانی

فاروق ایچ نائیک کے مطابق عدالت پہلے ہی 3 مقدمات میں گیلانی کو بری کر چکی ہے اور اب مزید 9 مقدمات میں بھی ان کی بریت ہوگئی ہے, انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ 14 مقدمات میں بھی گواہان کی عدم حاضری کے باعث ٹرائل رُکا ہوا ہے۔

“ان مقدمات میں گواہان پیش نہیں ہو رہے، جبکہ ملزمان عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں، ہائیکورٹ میں ان مقدمات کے ریکارڈ کی موجودگی کے باعث ٹرائل تعطل کا شکار ہے، ہماری استدعا ہے کہ یا تو اپیل پر جلد فیصلہ کیا جائے یا ریکارڈ واپس بھیج دیا جائے تاکہ سستا اور فوری انصاف ممکن ہو۔‘

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اب تک ٹی ڈاپ کرپشن کیس سے جڑے مجموعی طور پر 12 مقدمات میں بریت حاصل ہو چکی ہے، جب کہ باقی مقدمات پر عدالتی کارروائی مؤخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘