سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مملکت کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی میں مردوں کا تناسب 62.1 فیصد ہے جبکہ خواتین کی شرح 37.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے جائیداد خریدنے کا نیا نظام منظور
سعودی شہری مجموعی آبادی کا 55.6 فیصد ہیں، جب کہ غیر ملکیوں کی تعداد 44.4 فیصد ہے، جو کہ مملکت میں موجود تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔
عمر کے اعتبار سے 22.5 فیصد افراد کی عمر 15 سال سے کم ہے، جب کہ 15 سے 64 سال کی درمیانی عمر کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 74.7 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سیاحت کے شعبہ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
اسی طرح 74 سال سے زائد عمر کے افراد کا تناسب 2.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد وشمار ملک کی سماجی اور اقتصادی منصوبہ بندی کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں، خاص طور پر نوجوان آبادی کی غالب موجودگی مستقبل کے ترقیاتی اہداف کے لیے ایک مثبت اشاریہ ہے۔