کراچی میں شلوار قمیص پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا، شہری کا عدالت سے رجوع

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ  18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ مشہور کیوں؟

عبداللطیف ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ریسٹورنٹ کے اس رویے سے ان کی عزتِ نفس مجروح ہوئی، ہم نے اپنی بے عزتی پر ریسٹورنٹ کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیجا، لیکن انتظامیہ نے اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ریسٹورنٹ کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔

حمزہ ملک لکھتے ہیں کہ ریسٹورنٹ کا نام بتایا جائے جو اتنا ماڈرن ہے کہ اسے قومی لباس بھی مہذب نہیں لگتا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ غیر امتیازی سلوک میں نہیں احاسِ کمتری میں آتا ہے کہ ہم ابھی تک اپنے قومی لباس کوعزت نہیں دلا سکے اور ابھی تک غلامانہ سوچ سے باہر نہیں آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp