سانحہ لیاری: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 14 افسران کو قصور وار قرار دے دیا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ لیاری: گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے  پلاٹ، راشن اور رہائش کا اعلان

رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی صورت میں تعمیر کی تھی، جو کافی عرصے سے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش ہو چکی تھی۔

پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 فلیٹس پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث منہدم ہوا۔ رپورٹ کے مطابق افسران کو 2022 سے عمارت کے خطرناک حالت میں ہونے کا علم تھا، تاہم اس کے باوجود سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:لیاری عمارت حادثہ، ملبے سے 2 بچوں کو نکالنے والے ہیرو کون تھے؟

مزید بتایا گیا ہے کہ افسران کی جانب سے لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث عمارت زمین بوس ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا مقدمہ محکمہ بلدیات کے سیکشن افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ایس بی سی اے کے موجودہ اور سابق افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp