زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کا کہا جا سکتا ہے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف صدر نہیں بننا چاہتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وضاحت

وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم نے  کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی حلقے میں ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور جمہوری نظام کے خلاف سازش ہیں، شیری رحمان

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی عزت اور پاکستان کی ترقی کے مشترکہ مقصد پر مبنی مضبوط شراکت داری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے جاری بیان میں ان افواہوں کو ’شرانگیز مہم‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس مہم کے پیچھے کون عناصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت مضبوط بنانے اور چلانے کے لیے آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں بٹھایا، رانا ثنا اللہ

محسن نقوی نے کہا کہ نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے کہ صدر کو مستعفی ہونے کا کہا جائے یا آرمی چیف صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس افواہ ساز مہم میں بیرونی دشمن عناصر بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر جو مرضی کر لیں، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ان شاء اللہ۔

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان خبروں کو جھوٹ اور گمراہ کن معلومات” قرار دے کر مسترد کر دیا۔

حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ان افواہوں کی تردید سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سب خبریں سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی گئی ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل