کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کر سکتی ہے؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ طارق آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات نہ کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کر سکتی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود طارق آفریدی کو ایڈیشنل جج تعینات نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے طارق آفریدی کی انٹیلیجنس ایجنسیز کی رپورٹ پر نامزدگی مسترد کی ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق طارق آفریدی کی ساکھ اچھی نہیں ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ انٹیلیجنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کر سکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کہ آزادی پر اثر پڑے گا۔ پارلیمانی کمیٹی نے پیشہ وارانہ صلاحیت کے بجائے انٹیلیجنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کر سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کے لیے بلا لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت