امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا وائرس کے ساتھ کام کرنے کے مترادف ہے، کرن کمار نے ایسا کیوں کہا؟

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار کرن کمار نے حال ہی میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیتابھ کی شخصیت ہر کسی کو متاثر کر دیتی ہے۔

کرن کمار جنہوں نے 1992 کی فلم خدا گواہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ایسے ہے جیسے کسی وائرس کے اثر میں آ جانا۔ وہ اتنے پرجوش اور شاندار اداکار ہیں کہ ان کا جذبہ آپ کی رگوں میں اتر جاتا ہے۔ ایک بار ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کے سحر سے نکلنا آسان نہیں، خاص طور پر جب وہ آپ سے انتہائی محبت اور عزت سے پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن نے کس اداکارہ کو منانے کے لیے گلاب سے بھرا ٹرک بھیجا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ کئی اداکار فلموں میں مار کھاتے ہوئے ردعمل نہیں دیتے، مگر امیتابھ بچن ہر گھونسے پر حقیقت میں دو قدم پیچھے ہٹتے تھے۔ وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ علم کا خزانہ بھی ہیں آپ ان سے دنیا کے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔ لیکن میں نے ایک بات ضرور سیکھی ہے کہ ان سے صرف اسی وقت بات کریں جب وہ خود بات کرنا چاہیں۔

کرن کمار نے فلم خدا گواہ کے کلائمیکس سین کی بھی یادیں تازہ کیں، جس میں ان کے ساتھ سری دیوی اور امیتابھ بچن موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیکس میں میں دوڑ رہا ہوتا ہوں اور امیت جی اور سری دیوی دونوںطرف گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں۔ وہ مجھے اٹھا کر پہاڑ سے نیچے پھینک دیتے ہیں یہی ’پاشا‘ کا انجام ہوتا ہے۔ لیکن اس دوران، ایک گھوڑے کی ٹانگ میرے پاؤں سے ٹکرائی، جس سے میرے پاؤں میں سوجن آ گئی

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟

واضح رہے کہ کرن کمار نے بہت ساری فلموں میں منفی کردار نبھائے اس کےعلاوہ وہ کافی فلموں میں معاون کرداروں میں بھی نظر آ چکے ہیں، فلموں کے ساتھ ساتھ اداکار کرن کمار نے ٹی وی پر بھی کافی کام کیا ہے۔ کرن کمار کو حال ہی میں تمل ایکشن ڈرامہ فلم ویٹائیان میں دیکھا گیا، جس میں سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی اداکاری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp