نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسحاق ڈار سے رابطہ، عالمی تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار چین میں شیڈول سنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کانفنرس میں شرکت کریں گے، اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے ایشیائی امور کی نمائندہ یو ہونگ، پاکستان میں تعینات چینی سفیر خلیل الرحمان ہاشمی اور چین کی وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

اپنے سرکاری دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کل تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار ایس سی او کے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp