مولانا فضل الرحمان سے ملنے والے فرخ کھوکھر کون ہیں؟

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جے یو آئی فرخ کھوکھر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے جارہی ہے؟ کامران مرتضیٰ نے بتادیا

فرخ کھوکھر کا تعلق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر اور سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خاندان سے ہے۔

وہ نواز کھوکھر کے بھتیجے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا زاد بھائی اور امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔

ویسے تو اس گھرانے کا تعلق ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا لیکن چند سال قبل مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دینے کے بعد سے یہ خاندان سیاسی طور پر کسی جماعت سے وابستہ نہیں۔

فرخ کھوکھر کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ختم نبوت کے معاملے پر جرات و بہادری سے کردار ادا کرنے پر جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ اعلان 18 جولائی کو مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ تاجی کھوکھر آمد کے موقعے پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: کے پی سینیٹ انتخابات: ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے انتخابی اتحاد کا امکان، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

فی الحال کھوکھر خاندان میں سے صرف فرخ کھوکھر نے ہی جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کی ہے البتہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر نے ابھی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

فرخ کھوکھر ایک سماجی شخصیت کے طور پر چند سالوں سے ڈیرہ تاجی کھوکھر پر اپنا وقت صرف کر رہے ہیں تاہم ماضی میں وہ صابرہ بی بی قتل کیس میں ٹرائل کے دوران  5 سال جیل میں قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔  بعد ازاں انہیں اس کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔

سال 2023 میں بھی فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں تھانہ صادق آباد راولپنڈی کی حدود سکستھ روڈ پر ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ 13 جنوری 2023 کو درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ یہ کیس ابھی زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کے وزیراعلیٰ علی امین صرف چند ماہ کے مہمان ہیں: ترجمان جے یو آئی

سال 2023 میں فرخ کھوکھر پر ایک اور سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فرخ کھوکھر کی اہلیہ کی موت کے بعد اہلیہ کے بھائی اور فرخ کھوکھر کے چچا زاد علی رضا کھوکھر نے فرخ کھوکھر کے خلاف اہلیہ کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا تھا تاہم ٹرائل کے دوران فرخ کھوکھر کو اس کیس سے بھی بری کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل