امیتابھ بچن کی ‘کون بنے گا کروڑ پتی 17’ میں واپسی پر بیٹے ابھیشیک بچن نے کیا پُرجوش پوسٹ لکھی؟

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لیے اسکرین پر واپس آ گئے ہیں۔ وہ مقبول گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ (KBC) کے سیزن 17 کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ جیسے ہی شو کا پہلا پرومو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا، مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

ابھیشیک بچن کی والہانہ خوشی

اداکار ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے لیے ایک جذباتی اور مزاحیہ انداز میں پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے KBC 17 کا پرومو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
‘THE BOSS!!! He’s back!!! KBC ke saath apinment, apinment. Englis bolta hai!’

’دی باس!!! وہ واپس آ گیا، کے بی سی کے ساتھ اپائنمنٹ،  اپائنمنٹ۔ انگلش بولتا ہے

یہ پوسٹ نہ صرف شو کے لیے جوش کا اظہار تھی بلکہ اپنے والد کے لیے فخر کا مظہر بھی۔

KBC کے 25 سال مکمل

یہ سیزن اس لیے بھی خاص ہے کہ ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ نے اپنے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ شو کی پہلی قسط 3 جولائی 2000 کو نشر ہوئی تھی۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے بھی انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام لکھا:
’آج 3 جولائی 2025 ہے۔ جب میں اس سال کے سیزن کی KBC تیاری کر رہا ہوں، تو مجھے ٹیم نے بتایا کہ KBC کی پہلی نشریات 3 جولائی 2000 کو ہوئی تھی… 25 سال… KBC کی زندگی!‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

فلموں میں بھی مصروف

82 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن کی توانائی قابلِ تعریف ہے۔ حال ہی میں وہ تمل فلم ‘ویٹائین’ (Vettaiyan) میں نظر آئے، جو ان کی تامل سنیما میں پہلی فلم تھی۔ مستقبل میں وہ ‘Kalki 2898 AD’ کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔ اس کے علاوہ وہ ربھو داسگپتا کی فلم ‘Section 84’ میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ابھیشیک بچن کا کیریئر بھی عروج پر

دوسری جانب ابھیشیک بچن بھی اپنی پہچان مضبوط کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ او ٹی ٹی فلم ‘کالیدھر لاپتہ’ میں نظر آئے، جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس وقت وہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

‘کون بنے گا کروڑ پتی 17’ کے ساتھ امیتابھ بچن کی واپسی نہ صرف ایک شو کی بلکہ ایک دور کی واپسی ہے—جس نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور جیتنے کا حوصلہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟