اجیت دوول کا من گھڑت بیانیہ، بھارتی عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے آئی آئی ٹی مدراس میں خطاب کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ جنگ میں بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے ایک بھی تصویر یا ثبوت دکھائیں جس سے ثابت ہو کہ کسی بھارتی عمارت کو نقصان پہنچا ہو۔

تاہم ان کا یہ بیان بھارتی فوجی قیادت کے اپنے اعترافات سے متصادم ہے۔ ایئر مارشل اے کے بھارتی، جنرل انیل چوہان، نیوی کیپٹن شیو کمار اور لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ جیسے اعلیٰ افسران پہلے ہی بھارتی فضائی اڈوں، طیاروں اور افرادی قوت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول اور ایئر چیف کے مابین ناخوشگوار جملوں کا تبادلہ

پاکستانی افواج کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے دفاعی برتری بھی ثابت ہوئی۔ دوول کا بیان بی جے پی کی اس جنگجویانہ سوچ کا عکاس ہے جو سیاسی مفادات کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارت کی موجودہ قیادت جنگی بیانیے کے ذریعے اپنی نااہلی اور اندرونی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے دوبارہ جنگ کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے بھی بہتر ہوگا، خواجہ آصف

پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی