رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، نواز شریف کی ویڈیو وائرل

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ ڈیزل کے ایک لیٹر کی قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہاں گئے وہ جو کہتے تھے پیٹرول مہنگا وزیراعظم چور؟

حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ رات کے اندھیرے میں بننے والی حکومت نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ اس ماہ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 14 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 22 روہے اضافہ ہو چکا یے۔ یہی وہ حکمران ہیں جو کل تک مہنگائی مارچ کر کے سڑکوں پر عوام کے درد کا ڈھونگ رچایا کرتے تھے جبکہ اقتدار میں آکر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباً ڈبل کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود دعوے کیے جاتے ہیں کہ مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر لے آئے ہیں۔

سیف اعوان نے طنزاً لکھا کہ پیٹرول کم از کم 1000 روپے لیٹر ہونا چاہیے تاکہ صرف ارب پتی لوگ گاڑیاں استعمال کرسکیں،باقی لوگ پیدل سفر کیا کریں،دنیا سے 1000 سال ہمیں پیچھے جانا چاہیے۔

ایک ایکس صارف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کارکردگی بتانے کے لیے چینی، پیٹرول اور بجلی کی قیمت کافی ہے اس کے بعد کچھ اور کہنے سننے کی ضرورت نہی رہتی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نواز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں رات کے اندھیرے میں بڑھائی ہیں، رات کے اندھیرے میں تو ڈاکے پڑتے ہیں یہ عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں نواز شریف کا یہ اصولی موقف آج شہباز شریف سرکار کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی یقیناً ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر ضیاء خان نے نواز شریف کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 15 جون کو 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ