بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل اور آر جے مہوش کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں اس وقت سے گردش میں ہیں جب سے دونوں کو ایک ساتھ کئی عوامی مواقع پر دیکھا گیا۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب بھارتی کرکٹر کی اداکارہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبر منظر عام پر آئی اور یوزویندر کو مہوش کے ساتھ باقاعدگی سے دیکھا جانے لگا۔ اگرچہ اس جوڑے نے اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی لیکن وہ ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر اکثر دکھائی دیتے ہیں۔
اب مہوش اور یوزویندر چاہل لندن میں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں، مداحوں نے ان کے انسٹاگرام پر موجود تازہ پوسٹس میں ایک جیسا پسِ منظر دیکھا تو اس پر تبصرے شروع ہو گئے کہ دونوں ایک بار پھر ساتھ ہیں۔ دونوں نے لندن سے تصویریں پوسٹ کیں جس میں آر جے مہوش نے بلیک منی اسکرٹ، سفید شرٹ اور بلیک ہاف ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ یوزویندر چاہل نے نیلی اور سفید دھاری دار شرٹ کے ساتھ جینز پہن رکھی تھی۔ ان تصاویر میں پس منظر ایک جیسا ہونے پر شائقین نے فوراً تبصرے شروع کر دیے۔
View this post on Instagram
ایک مداح نے لکھا کہ ’دونوں ایک ہی جگہ تصویریں لے رہے ہیں، ایک دوسرے کے کیمرا مین لگ رہے ہیں‘۔ ایک صارف نے آر جے مہوش کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تصویر لگتا ہے چاہل بھائی نے کھینچی ہے‘۔ یہاں تک کہ ایک مداح نے مہوش کی عینک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ چاہل بھائی کے چشمے ہیں‘۔
View this post on Instagram
آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں گزشتہ سال شروع ہوئیں۔ جب مہوش کو اکثر چاہل کے آئی پی ایل میچوں میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر انہیں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔ بعد میں دونوں کو کئی عوامی تقریبات، ڈنر ڈیٹس اور چھٹیوں میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔ حال ہی میں دونوں ایک اشتہار میں بھی ایک ساتھ نظر آئے، جس سے افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔
حال ہی میں یوزویندر چاہل کپل شرما شو میں بھی نظر آئے جہاں کرشنا ابھیشیک نے ہنستے ہوئے ان سے کہا کہ انسٹاگرام سب دکھا دیتا ہے۔ بعد میں، ککو شردھا نے چہل کا بیگ کھولنے کا ڈرامہ کیا اور پوچھا ’یہ کیا چل رہا ہے، یوزویندر چاہل جی؟ کون ہے یہ، پورا انڈیا جاننا چاہتا ہے۔ آج کل آپ بڑے ایسے رہتے ہو ہاں، کون ہے یہ؟‘ جس پر چاہل نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’انڈیا جان چکا ہے،‘۔














