چین کی ایک نجی کمپنی نے ملازمین کی صحت کو فروغ دینے کے لیے سالانہ بونس کا نیا اور منفرد طریقہ متعارف کرا دیا ہے، اب بونس صرف محنت سے نہیں بلکہ دوڑنے سے بھی مشروط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور بونس دینے کی منظوری
کمپنی گوانگ دونگ دونگپو پیپر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین کو سالانہ بونس تبھی دیا جائے گا جب وہ جسمانی طور پر متحرک اور فٹ ہوں گے۔ اس پالیسی کے تحت ملازمین کی دوڑنے کی رفتار اور فاصلے کو بونس کی بنیاد بنایا گیا ہے۔
چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ جو ملازم ہر مہینے 62 میل (یعنی تقریباً 100 کلومیٹر) دوڑنے کا ہدف مکمل کرے گا، اسے سال کے اختتام پر تنخواہ کا 130 فیصد بطور بونس دیا جائے گا۔ جبکہ 31 میل (تقریباً 50 کلومیٹر) دوڑنے والے ملازمین کو ایک مکمل ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی پر بونس، پروموشن اور چھٹیوں کا وعدہ
چیئرمین کے مطابق اس پالیسی کا مقصد صرف کارکردگی کا انعام دینا نہیں بلکہ ملازمین کی صحت اور فٹنس کو بہتر بنانا بھی ہے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ فعال رہیں۔
یہ انوکھا قدم سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جہاں صارفین اسے بیک وقت دلچسپ اور چیلنجنگ قرار دے رہے ہیں۔