ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کو مطلوب ترین داعش دہشتگرد ابو یاسر التُرکی پاکستانی تعاون سے گرفتار

موصولہ تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتکار رضا امیر مقدم پر سابق امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی سفیر کے علاوہ مزید دو ایرانی اہلکاروں پر بھی باب لیونسن کے اغوا میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باب لیونسن کو 2007 میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغوا کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ لیونسن کے اغوا میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ادارے کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟

ابھی تک ایران کی جانب سے اپنے سفیر کا نام مطلوب افراد میں شامل کیے جانے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp