پنجاب حکومت نے مری کے مقامی شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، وفاقی حکومت سے جواب طلب
مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر تمام مقامی افراد کو ٹول ٹیکس سے مستقل استثنیٰ دے دیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت مقامی شہری صرف 250 روپے کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑی پر لائف ٹائم فری ٹیگ حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ سہولت مری کے شہریوں کو 16 جولائی (بروز بدھ) سے فراہم کردی گئی، اس اقدام کا مقصد مقامی لوگوں کو روزانہ کے اضافی مالی بوجھ سے بچانا اور انہیں سفری آسانی فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیے: ایم ٹیگ استعمال نہ کرنے والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی ٹول ٹیکس غیر قانونی؟
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ آفر صرف مقامی باشندوں کے لیے ہے، اور ٹیگ حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن مقامی ایڈریس کے ساتھ پیش کرنا لازمی ہوگا۔