نیند کی کمی اور سوزش کے شکار افراد میں ڈپریشن کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہے، تحقیق

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر نیند کی کمی (انسومنیا) کے شکار بزرگ افراد کے جسم میں سوزش (inflammation) موجود ہو، تو ان میں ڈپریشن کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق امریکا کے معروف تحقیقی ادارے UCLA ہیلتھ کے ’کزنز سینٹر فار سائیکونوروامیونولوجی‘ میں کی گئی، جس کی قیادت ڈاکٹر مائیکل اروِن نے کی۔ تحقیق کے نتائج معروف طبی جریدے JAMA Psychiatry میں شائع ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر اروِن کا کہنا ہے کہ انسومنیا نہ صرف بزرگ افراد کی نیند چھین لیتا ہے بلکہ ان کے مدافعتی نظام کو اس انداز میں متحرک کر دیتا ہے کہ جب جسم میں سوزش پیدا ہو، تو وہ ڈپریشن کا شکار ہونے کے لیے غیرمعمولی طور پر حساس ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟

انہوں نے زور دیا کہ ایسے افراد کے لیے ایسی تھراپیز یا علاج تیار کیے جائیں جو سوزش سے وابستہ ڈپریشن کو روک سکیں، تاکہ ان کی مجموعی زندگی کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

مطالعے کے لیے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 160 افراد کو منتخب کیا گیا، جن میں سے 53 کو انسومنیا لاحق تھا۔ شرکا میں سے قریباً نصف کو ایک خاص بیکٹیریا سے تیار کردہ ’اینڈوٹاکسن‘ دیا گیا، جس کا مقصد جسم میں عارضی سوزش پیدا کرنا تھا۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ سوزش کا شکار انسومنیا کے مریض ڈپریشن کی علامات ظاہر کرنے میں 3 گنا زیادہ حساس ثابت ہوئے، بنسبت اُن افراد کے جو پرسکون نیند لیتے تھے مگر سوزش کا شکار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت