چین کے مرکزی نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے مطابق، تیانژو-9 مال بردار خلائی جہاز چین کے مداری خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول سے کامیابی سے منسلک ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم
یہ خلائی جہاز بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ پر صوبہ ہینان کے وین چانگ اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 7 (CZ-7) راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ یہ تیانژو-9 کا رواں سال تیسرا مشن ہے۔
اس وقت خلائی اسٹیشن پر شینژو-20 مشن سے 3 خلا نورد موجود ہیں۔چن ڈونگ (عملے کے کمانڈر)، چن ژونگرئی اور وانگ جے۔یہ تینوں 25 اپریل کو مدار میں پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع
تیانژو-9 نے اسٹیشن پر تقریباً 6.5 ٹن سامان پہنچایا، جس میں عملے کے لیے خوراک اور ذاتی اشیاء، آلات، نئے خلائی لباس، اور پٹھوں کی ورزش کے لیے مشینیں شامل ہیں۔
اس مشن میں سائنسدانوں کے تجربات کے لیے مواد بھی بھیجا گیا ہے، خاص طور پر خلائی طب سے متعلق تحقیقی اشیاء شامل ہیں۔