فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے دونوں ورژن آن لائن دیکھنے کے لیے کیا شرط عائد کی گئی ہے؟

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 دو مختلف ورژنز ہاؤس فل 5 اے اور ہاؤس فل 5 بی کے طور پر ریلیز کی جانے والی فلم ہاؤس فل 5 اب دونوں ورژنز آن لائن اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے، لیکن ایک شرط کے ساتھ۔

ہاؤس فل 5 کو کرائے پر دیکھنے کے لیے 349 انڈین روپے ادا کرنے ہوں گے، لیکن اگر کوئی یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ دوسرے ورژن میں کہانی کیسے ختم ہوتی ہے، تو اسے بھی اتنے ہی پیسے مزید دینے ہوں گے۔ یوں دونوں ورژنز دیکھنے کے لیے کل 698 بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

تارون منسکھانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہاؤس فل 5 کو 6 جون 2025 میں ریلیز کیا گیا جس میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، نرگس فخری، جیکولین فرنانڈیز اور سونداریا شرما نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم کو مارکیٹ میں دو مختلف کلائمکس کے ساتھ پیش کیا گیا تھا اور یہ حکمت عملی فلم کے حق میں جاتی نظر آ رہی ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار تارون منسکھانی نے کہا کہ ساجد ناڈیاڈوالا کے ذہن میں یہ خیال تقریباً 30 سال پہلے آیا تھا اور اب آخرکار وہ خیال ’ہاؤس فل 5‘ میں حقیقت بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے بطور ہدایتکار یہ ایک نہایت دلچسپ تجربہ تھا کہ ایک ہی فلم کو دو مختلف انجاموں کے ساتھ بناؤں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ خیال آتا ہے تو بہت پرجوش محسوس ہوتا ہے، ایک ہدایتکار کے طور پر آپ کو تخلیقی چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب آپ حقیقتاً سیٹ پر جا کر اسے عملی طور پر انجام دینے لگتے ہیں، تب اصل مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp