ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھارتی حریف کو زیر کرنے والے محمد آصف کا بیان سامنے آگیا

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔

پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ: محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

محمد آصف نے کہا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستان کے نام کیا جس پر خوش ہوں۔

محمد آصف کے مطابق جب بھی بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقعات کافی بڑھ جاتی ہیں۔ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے، لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا۔ دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو، لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے۔ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ملک کا نام روشن کروں۔

اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے کہاکہ امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستان کے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے۔ جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بحرین میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp