پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ میں شریک تمام قومی کرکٹرز کو دو فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز چاہتی ہیں کہ لیگ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑی کسی قسم کے فٹنس مسائل سے دوچار نہ ہوں اور تھکاوٹ کی شکایت نہ کریں۔
پی ایس ایل کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا شروع کردیں گے۔
بی پی ایل میں اس وقت نسیم شاہ ، خوشدل شاہ ،، شرجیل خان، اعظم خان،حارث روف،محمد رضوان ،شعیب ملک، محمد نواز اور محمد عامر سمیت دیگر کرکٹرز ان ایکشن ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز تیرہ فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچز سولہ فروری تک جاری رہیں گے۔