نوجوانوں کے لیے خوشخبری، ڈیجیٹل تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرےگا، وزیراعظم کو بریفنگ

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کی ایک مثالی کوشش بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں اب تک 35 ہزار 565 طلبہ کو جدید آئی ٹی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے 300 طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر گوگل کروم بکس اور لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے گئے۔

شرجیل میمن کے مطابق پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا چکا ہے، جس کے لیے سندھ حکومت نے 1.4 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی نجی اکیڈمی نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت سے جوڑ دیا

انہوں نے کہاکہ حکومت نہ صرف نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے بلکہ انہیں عملی میدان میں بھی تیار کررہی ہے تاکہ وہ ملک کی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟