😁😀😄یہ پہلے بھی 39 سال اقتدار میں رہ چکے ہیں ۔ پنجاب کونسا کوئ نیویارک بنا 😁😆😂
— dr (@drjack2006) July 21, 2025
ماحولیاتی آلودگی، اسموگ اور سانس کی مختلف بیماریوں سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے Dust Suppression Vehicles متعارف کروا دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اس نظام کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اےکو ایندھن کے معیار کی جانچ کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں ایک ٹرک پنجاب کی سڑکوں پر جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کے پچھلے حصے پر بڑا سا پنکھا بھی لگا ہوا ہے۔ صارفین ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سردار حمزہ زاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور لکھا کہ اگر اِسی تسلسل سے مزید 4 سال کام ہوتا رہا تو 2029 میں پنجاب کہاں کھڑا ہو گا۔
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے Dust Suppression Vehicles متعارف کروا دیں۔ یہ سب صرف ایک میں ہو رہا ہے۔ اب صرف اندازہ کریں اگر اِسی تسلسل سے مزید چار سال کام ہوتا رہا تو 2029 میں پنجاب کہاں کھڑا ہو گا۔
— Sardar Hamza Zahid (@bismilhamza) July 21, 2025
اسد چوہدری لکھتے ہیں کہ مریم کا ابھی آغاز ہے اور ہوا میں موجود دھول، مٹی کے ذرات کنٹرول اور کم کرنے کے لیے اور ہوا کا معیار بہتر کرنے کے لیے یہ یونٹس سڑکوں پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کے ساڑھے 4 سالوں یا پختونخواہ کے 12 سالوں میں ایسا کبھی کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں تو یہ چیزیں خواب کی مانند ہیں۔
ہاں وئی یوتھئیو۔۔۔دیکھو
یہ پنجاب ہے👇"Dust Suppression Units"
ہوا میں موجود دھول،مٹی کے ذرات کنٹرول اور کم کرنے کے لیے اور ہوا کا معیار بہتر کرنے کے لیے یہ یونٹس سڑکوں پر آ چکے ہیں۔مریم کا ابھی آغاز ہے۔
بزدار کے ساڑھے 4 سالوں یا پختونخواہ کے 12 سالوں میں ایسا کبھی کچھ… pic.twitter.com/pULZos24tR
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) July 21, 2025
ریشم سلیم نے لکھا کہ یہ نہ صرف باتیں ہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پنجاب حکومت واقعی کام کر رہی ہے۔
نہ صرف باتیں، بلکہ عملی اقدامات! ✅
ماحولیاتی آلودگی کے خلاف @MaryamNSharif کی حکومت واقعی کام کر رہی ہے۔ 🇵🇰👏🏻👏🏻👏🏻 pic.twitter.com/1GrwomnE5s
— Resham Saleem🇵🇰🐅 (@ReshamSaleem3) July 21, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈسٹ پھیلانے والے عوامل پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور ان پر کریک ڈاون ہونا چاہیے، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالی پر اوور لوڈنگ پر مکمل پابندی لگنی چاہیے۔
ڈسٹ پھیلانے والے عوامل پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور ان پر کریک ڈاون ہونا چاہیے، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالی پر اوور لوڈنگ پر مکمل پابندی لگنی چاہیے
— لائلپوری (@SanaullahMutmal) July 21, 2025