غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ: ہلاک شدگان کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکشاف

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام دہرے قتل کی واردات کے مقدمے کو ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا تاہم انہوں نے اس جرم میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کوئٹہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اب تک کیس میں 11 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ’کیس میں جو بھی ملوث ہوگا، اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سزا دلوائی جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ڈیگاری میں خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا

سرفراز بگٹی نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ مقتولین میاں بیوی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ یہ نوبیاہتا جوڑا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون کے 5 جبکہ مرد کے بھی 5 یا 6 بچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی اس کا نوٹس لیا جاچکا تھا اور آئی جی کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ مظلوموں کو مورد الزام نہیں ٹھہرائیں گے کیونکہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ’یہ کیس بھی مظلوموں کا ہے اور ریاست ان کے ساتھ ہے۔‘

مزید پڑھیں:بلوچستان: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟

وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ واقعے میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا ہے اور مزید ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سرفراز بگٹی نے اس کیس کو ٹیسٹ کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت کیا جائے گا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی معاشرے کو کسی نے غیر مسلح کرنے کی کوشش نہیں کی، اس نوعیت کے قتل کا کوئی معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا، واقعہ کے پیچھے عوامل کو سامنے آنا چاہیے۔ ’ ایسے جرگوں کو ریاستی سطح پر روکا جا رہا ہے اور حکومت آئین کے مطابق چلے گی۔‘

مزید پڑھیں: بلوچستان: مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

بلوچستان میں امن وامان سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں سافٹ ٹارگٹ تلاش کرتے ہیں، کچھ دیر کے لیے آتے ہیں اور کارروائی کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ہماری فورسز ان کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق بعض حلقوں کی جانب سے جو تصویر کشی کی جا رہی ہے، وہ حقیقت کے برعکس ہے، صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی اور بلوچستان میں امن قائم ہوکر رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی