پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری، کیا سیاسی مقدمات کی روک تھام کا وقت آ گیا؟

انٹرنیشنل فیڈریشن آف کنسلٹنگ انجینیئرز ایشیا پیسیفک مڈ ایئر کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے اسلام آباد میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی بھلائی کے لیے احتسابی عمل کو یقینی بنانا ہوگا اورانفراسٹرکچر منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اور شفافیت کی ضرورت ہے۔

انہں نے کہاکہ میں نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کاروبار و جدت کے لیے موزوں ریگولیٹری ماحول کی تشکیل پر زور دیا۔ انجینیئرنگ کے شعبے میں مؤثر قانون سازی کے لیے ایوان بالا بھرپور حمایت کرےگا۔ چیئرمین سینیٹ نے ترقیاتی شراکت داروں کا پاکستان کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری اخلاقی و اسٹریٹجک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اے سی ای پی کی جانب سے ماہرین کو یکجا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی حکومت میں شامل ہو یا عوام میں جاکر سیاست کرے، یوسف رضا گیلانی کی تجویز

انہوں نے کہاکہ سڑکیں، پل اور نیٹ ورکس صرف تعمیرات نہیں، ترقی کے ضامن ہیں۔ ایف آئی ڈی آئی سی کی دیانت داری پر مبنی عالمی کردار قابل ستائش ہے۔عوامی وسائل کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس میں بننے والے روابط مستقبل کا تعمیری راستہ ہموار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟