کوئٹہ کے علاقے سنجیدی ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد و عورت کے لرزہ خیز واقعے کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر دہرے قتل کا مقدمہ: ہلاک شدگان کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکشاف
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق 38 سالہ مرد کو 9 اور 35 سالہ خاتون کو 7 گولیاں ماری گئیں۔ واقعہ 4 جون 2025 کو پیش آیا۔ خاتون حاملہ نہیں تھی اور لاش خراب حالت میں ملی۔
مقامی جرگے کے فیصلے کے مطابق بانو نامی خاتون اور احسان اللہ کو قتل کیا گیا۔
مزید پڑھیے: بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟
پولیس کے مطابق یہ فیصلہ ساتکزئی قبیلے کے سردار نے دیا جبکہ واردات میں 3 گاڑیوں پر مشتمل گروہ ملوث تھا۔ قتل کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔