آزاد کشمیر میں جاری شدید بارشوں کے باعث ایچ ٹی ایم اے اور ایس ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔
اگلے 24 گھنٹوں میں دریا کے کیچمنٹ ایریاز میں پانی کی سطح 3.5 لاکھ سے 4.5 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے۔ ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: جہلم ویلی میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، 26 بچے زخمی
زیریں علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں اور عوام سے الرٹس پر عملدرآمد کی متقاضی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔