عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے لیکن چوری شدہ مینڈیٹ پر کھڑی حکومت اپنے کسی عالمی تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دی جانے والی دھمکیوں سے انہیں گمان تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان ڈر جائیں گے۔
قاسم اور سلیمان خان نے کہا، اگر یہ ہمیں گرفتار بھی کر لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں نے انہیں جواب دیا، ان کی شکلیں ہیں جو آپ کو گرفتار کریں گے؟ یہ جھوٹے مینڈیٹ والے اپنا بین الاقوامی تماشہ افورڈ نہیں کر سکتے۔ علیمہ خان pic.twitter.com/Oj5aHGj5eR
— WE News (@WENewsPk) July 24, 2025
’ہمارے بچے تو نہیں ڈرتے، وہ کہتے ہیں اگر انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن انہیں گرفتار کیوں کریں گے، یہاں بیٹھی حکومت کی شکلیں ہیں کہ عالمی سطح پر اپنا تماشا بنائیں۔‘
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے چوری شدہ مینڈیٹ والے اپنے کسی بین الاقوامی تماشے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔